مسلم لیگ ن نے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ضلع ، حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں،جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو نوازشریف اور شہبازشریف منظوری دیں گے۔

منظوری کے بعد پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔

میڈیا سے گزارش ہے غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں