کابینہ کے زیادہ تر ارکان نے 190 ملین پائونڈز واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا ، نیب تحقیقات میں انکشاف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) بحریہ ٹاون اور این سی اے 190 ملین پائونڈز کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا۔سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کر دیا جس کے مطابق کابینہ ارکان نے 190 ملین پائونڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، نیب انوسیٹگیشن ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ این سی اے کے ساتھ 190 ملین پائونڈز کے معاملے پرپاکستان کو واپس لینے کی بات کرنی چاہیے، زیادہ تر کابینہ ارکان کا موقف تھا کہ 190 ملین پونڈز پاکستان کو واپس لانا چاہیے۔ ارکان نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں