اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے تمام نجی اسکول اور کالج 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام PEI جنوری 2024 کے پہلے ہفتے سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔اس سے قبل سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔جب کہ سندھ بھر کے طلباء 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں