9مئی جلائو گھیرائو ، پی ٹی آئی کے 10 رہنما اشتہاری قرار
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جلائو گھیرائو کے مقدمے میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال ، مسرت جمشید چیمه سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد اظہر، اسلم اقبال، مسرت چیمه جمشید چیمه،غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ملزمان کے خلاف ماڈل ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
Load/Hide Comments











