فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ پاکستان میں تمباکو کے دھوئیں سے پاک مستقبل کی جانب گامزن ہے
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ): فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (“PMPKL”) پاکستان کے لیے سگریٹ نوشی سے پاک مستقبل کے حصول کے لیے ساہیوال میں کمپنی کے جدید ترین مینوفیکچرنگ پلانٹ میں تمباکو سے پاک نیکوٹین پاؤچز ZYN کی لوکلائزیشن کر رہاہے۔ فلپ مورس نے سگریٹ اور نیکوٹین پاؤچز کے مینوفیکچرنگ کے عمل کے حوالے سے ذمہ دارانہ تیاری کے طریقوں، بین الاقوامی صحت، حفاظت اور ماحولیاتی معیارات بشمول آگ سے بچاؤ کے جدید انفراسٹرکچر، ریئل ٹائم ماحولیاتی نگرانی خصوصاً پانی کے ذمہ دارانہ استعمال (واٹر اسٹیورڈشپ) کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
PMPKL پاکستان میں تمباکو کے نقصان کو کم کرنے کے تصور کو تمباکو سے پاک مصنوعات کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ تبدیلی اس کی پیرنٹ کمپنی، فلپ مورس انٹرنیشنل (“PMI”) کے دھوئیں سے پاک وژن کے مطابق ہے جو ٹیکنالوجی اور سائنس پر یقین رکھتی ہے اور سگریٹ کے متبادل کو تیار کرنےکے لیے تقریباً دو دہائیوں سے کام کر رہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے یہ متبادل مصنوعات کمرشل بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کی ہیں۔ یہ مصنوعات خطرے سے پاک نہیں ہیں اور نشہ آور ہیں لیکن یہ بالغوں کے لیے سگریٹ نوشی جاری رکھنے سے بہتر انتخاب ہیں۔ کمپنی نے اس سال کے آغاز میں نیکوٹین پاؤچز کی مقامی سازی میں پیش رفت کی ہے، جبکہ سگریٹ کی پیداوار میں بھی تسلسل کے ساتھ بہتریاں کی جا رہی ہیں۔ ان اصلاحات میں جدید یورپی ٹیکنالوجی اور مشینری کا استعمال، ٹیکس تعمیل کے لیے FBR کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ، اور مکمل طور پر خودکار پروڈکشن لائنیں شامل ہیں جو عالمی معیار، آپریشنل ایکسیلنس، معیار اور پیشہ ورانہ صحت و حفاظت کو یقینی بناتی ہیں۔
PMPKL کے ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ نے کہا: “پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی مقصد پر مبنی ہے۔ Zyn کی لوکلائزیشن ہمارے تبدیلی کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، جس کی بنیاد سائنس، اختراع اور PMI کے تمباکو نوشی سے پاک مستقبل کے عالمی وژن پر مبنی ہے ۔ کسی بھی تمباکو نوش کے لیے بہترین انتخاب سگریٹ کو مکمل طور پر چھوڑنا ہے۔ تاہم، بہت سے لوگ ایسا نہیں کرتے اور ہمارا مقصد بالغوں کے لیے ایسے متبادل فراہم کرنا ہے جو نشہ آور اور خطرے سے خالی نہ ہونے کے باوجودسگریٹ سے بہتر انتخاب ہیں۔”











