پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد (غلام مرتضی )پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس فریم ورک میں تفویض کردہ اقدامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جن کے جغرافیے اور مالیت کے تعین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں