پاکستانی سفارتخانہ تہران میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم ، ایڈوائزی بھی جاری
اسلام آباد(غلام مرتضی )دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ پڑوسی ملک ایران میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے باعث غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دوسری طرف دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اپنی سلامتی اور تحفظ کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حالات بہتر ہونے تک جمہوریہ اسلامی ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کیلئےکرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ شہری کرائسز مینجمنٹ یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پانچ رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں، نمبر 24 گھنٹے کھلے ہیں، سفارتخانے کے سوشل میڈیا پر بھی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں۔رابطہ نمبرز:
فرحان علی: 00989107648298
فیضان: 00989906824496
کاشف علی: 00989938983309
کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:
00982166941388
00982166944888












