شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوکا دلچسپ جواب
سابق وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پشاور میں مصروف دن گزارا جہاں انہوں نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خطاب کے بعد انہوں نے چند صحافیوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟جس پر بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ،شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے؟ آپ کو کیا پریشانی ہے؟بلاول بھٹونے صحافی سے سوال کیا ،آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟یاد رہے چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے بھی بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ اب میں کیا گھر کی باتیں بھی ٹی وی پر بتائوں؟
Load/Hide Comments










