زندگی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سےصدر بازار، بینک روڈ کینٹ، راولپنڈی کی ڈیجیٹائزیشن کاسنگِ میل عبور کر لیا
راولپنڈی(زاہد یعقوب خواجہ):جے ایس بینک کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے ، زندگی (Zindigi) نے اسٹیٹ بینک آف آف پاکستان، راولپنڈی کے تعاون سے صدر بازار، بینک روڈ کینٹ، راولپنڈی کی ڈیجیٹلائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ علاقہ شہر کے اہم ترین تجارتی مراکز میں سے ایک ہے۔اس تجارتی مرکزکی ڈیجیٹلائزیشن کا یہ سنگِ میل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژنری فریم ورک کے تحت حاصل کیا گیا جو مالی شمولیت کو تیز کرنے اور پاکستان کو حقیقی طور پر کیش لیس معیشت کی جانب لے جانے کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔
راولپنڈی کے انتہائی مصروف تجارتی مراکز میں سے ایک کی ڈیجیٹلائزیشن واضح اثرات کو ظاہر کرتی ہے اور پورے ملک کے بازاروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کرتی ہے۔ زندگی راست QR (RAAST QR) کوڈکے ذریعے، تاجروں کو کسی بھی بینک یا والٹ سے محفوظ اور فوری ادائیگیاں موصول ہو سکتی ہیں، جبکہ صارفین ”اسکین اینڈ پے(scan and pay) “ کے آسان تجربے کے ساتھ فوری تصدیق سے مستفید ہوتے ہیں۔یہ مربوط ماحولیاتی نظام رفتار، تحفظ، شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دیتا ہے، اور ایک مضبوط، ڈیجیٹل کیش لیس مارکیٹ کی تشکیل کرتا ہے۔
اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسٹیشن کمانڈر، راولپندی، بریگیڈیئر سید علی انجم، چیف آفیسر، زندگی،نعمان اظہر،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف منیجر،رضوان خلیل شمسی، زندگی کے چیف بزنس آفیسر،عاطف اسحاق، زندگی کے ہی ہیڈآف مرچنٹ چینل اینڈ ریٹیل، محسن خان نے شرکت کی۔اس اقدام کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور راولپنڈی کینٹ بورڈ (RCB) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر رشید کی جانب سے بھی بھرپور تائید حاصل تھی۔ تقریب میں دیگر تجارتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے، جو ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز کے متحدہ عزم کو اجاگر کرتے تھے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےنعمان اظہر نے کہا،”اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےنعمان اظہر نے کہا،”صدر بازار راولپنڈی صرف ڈیجیٹلائز نہیں ہو رہا، بلکہ یہ ایک فعال تجربہ گاہ بن رہا ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ کیش لیس نظام کس طرح روزمرہ کی تجارت کو بدلتا ہے، آئندہ نسل کے لیے ادائیگی کے حل کو آزماتا ہے پورے اور ملک میں مستقبل کی اسمارٹ مارکیٹوں کے لیے ایک نقشہ تیار کر رہا ہے۔ زندگی ریگولیٹرز، شہری حکام اور کاروباری برادریوں کے ساتھ شراکت کے لیے پرعزم ہے تاکہ ڈیجیٹلائزیشن کو مستحکم بنیادوں پر اپنانے کو فروغ دیا جا سکے، تاجروں اور صارفین دونوں کو بااختیار بنایا جا سکے، اور پاکستان کی شفاف اور جامع ریٹیل معیشت کی طرف منتقلی کو تیز کیا جا سکے









