سونا 5700 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار ، 300 کا ہو گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 54 ڈالر کے اضافے سے 2052 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے کے اضافے سے 218300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 4887 روپے کے اضافے سے 187157 روپے کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کے اضافے سے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01 روپے کے اضافے سے 2271.94روپے ہو گئی۔
Load/Hide Comments











