اللہ کا شکر مجھے آخر کار جھوٹے مقدمات سے سرخرو کیا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پورے ملک سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہےہیں۔ خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر مجھے آخر کار جھوٹے مقدمات سے سرخرو کیا، مجھے دعا میں یاد رکھنے کا شکریہ،آپ میرے ساتھ کھڑے رہے، ایک لمحے کیلئے بھی جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کیا۔یقینا اس کیلئے آپ سب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، میری جماعت کا ہر کارکن مبارکباد کا حقدار ہے۔انہوں نے کہا کہ آغاز 2014 کے طویل دھرنوں سے ہوا، 28 جولائی 2017 پر پہلے مرحلے کا اختتام ہوا، کیسے واٹس ایپ کال کی گئی، کیسے جے آئی ٹی کے لیے واٹس ایپ پر ہیرے چنے گئے۔کیسے بینچ بٹھایا گیا، کیسے مجھے سیسیلین مافیا کہا گیا،اس وقت کے چیف جسٹس نے مجھے فضول اور ناکارہ کر کے مسترد کیا، میری چھٹی کرا دی گئی اور نااہل کر دیا گیا۔قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور عوام کو کس گناہ کی سزا دی گئی ہے۔ سوچتا ہوں کہ مجھے سے دشمنی کرنے والوں نے پاکستان کو کو کیوں نشانہ بنایا۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو آپ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے بہتر فیصلہ کریں، اور مجھے یقین ہےآپ اپنا مقدر بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں