ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ

(ویب ڈیسک): ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں امریکا کے ساتھ اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والا وفد واپس روانہ ہوگیا۔ ایرانی وفد کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنش فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے والے ایرانی وفد میں مجلس شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر شامل تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادمیں ایران اور امریکا کے درمیان 28 فروری کو ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوئے، جس میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف اور ایران کے محمد باقرقالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی پر مشتمل وفود نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں