اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کی خودکشی کی کوشش

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنی خراب ذہنی صحت اور ڈپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔صحیفہ جبار خٹک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کی اور اسی دوران وہ آبدیدہ بھی نظر آئیں۔اداکارہ نے کہا کہ “میں نے اس دُنیا کو کبھی بھی رحم دل محسوس نہیں کیا لیکن ہمارے چند دوست ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم اپنے مشکل وقت میں کال کرسکتے ہیں اور وہ ہماری مدد کے لیے فوراََ سارے کام چھوڑ کر آجاتے ہیں”۔اُنہوں نے اپنے دوست کا نام لیے بغیر کہا کہ “کچھ روز قبل، میں نے ایک دوست کو فون کیا اور کہا کہ میں نے 13 گولیاں کھا لی ہیں اور میں خودکشی کررہی ہوں، میرے شوہر پاکستان میں نہیں ہیں، مجھے کسی کی ضرورت ہے، جو مجھے اس خوف سے نکال سکے”۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں