سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف پی ٹی اے کا کامیاب چھاپہ

اسلام آباد(غلام مرتضی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک موبائل فون کمپنی کے فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی۔ چھاپے کے دوران 13 بی وی ایس ڈیوائسز اور01 لیپ ٹاپ قبضے میں لیے گئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں