ملک میں مختلف کمیونیکیشن کمپنیوں کی ہزاروں سمز کا غیر قانونی اندراج کا انکشاف

اسلام آباد(غلام مرتضی) ملک میں غیر رجسٹریشن سمز کی تعداد میں آئے روزاضافہ اورپابندیاں سخت ہونے پر جعل سازوں نے بھی نئےطریقے ایجاد کرلئےسمز رجسٹریشن کیلئے انگوٹھوں کے جعلی نشانات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق سیلیکون سے بنے انگوٹھوں پر نقش اتار کر سمیں رجسٹر ڈ کرائی جاتی ہیں. گزشتہ 4 سال میں سیلیکون انگوٹھوں پر رجسٹرڈ 80 ہزار سے زائد سمز پکڑی گئیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے،
رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جعل ساز ووٹر لسٹوں یا سستی اشیاء کا جھانسا دیکر فنگر پرنٹ لیتے ہیں،فنگر پرنٹس سیلیکون انگوٹھوں پر نقش کرکے سم رجسٹرڈ کرائی جاتی ہیں،غیر رجسٹرڈ سمز دہشت گردوں کے زیراستعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ ایسی سمز مارکیٹ میںٰ بھی باآسانی دستیاب ہیں جو فیک رجسڑڈ ہیں اور بے نامی استعمال کی جارہی ہیں، اس وقت بھی جعلی رجسٹریشن والی ساڑھے 3 ہزار سے زائد سمز فعال ہیں،4 سال کے دوران 93 مقدمات درج، 193 افراد کو گرفتارکیا گیا،ایف آئی اے بائیو میٹرک کرنے والی 294 جعلی ڈیوائسز بھی پکڑی گئیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں