بجلی مزید 4.66 روپے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان ، عوام پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

اسلام آباد(غلام مرتضی)عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ نیپرا میں درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی، جس کی منظوری سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ممکنہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بجلی کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافہ ہو رہا ہے ، اس مد میں صارفین کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوائے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں