پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ،بلے کا نشان واپس لے لیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے۔
ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے جو بھی کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کا حصہ بنیں گے۔ہم نے قانونی اسٹریٹجی بنائی ہے،یہ اسٹریٹجی بھی ہوسکتی کہ ہمارے امیدوار آزاد الیکشن لڑیں۔ہمارے لوگ سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے،ان کو جیلوں میں رکھا گیا۔الیکشن کمیشن خود ہی رولز بنا رہا ہےتو یہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوں گے۔ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے بھی درخواست دی تھی،الیکشن کمیشن نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے تو ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں