پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف ، جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔ ن کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں