نور عالم خان جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل
سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل ہو گئے ہیں۔مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ نور عالم خان اور انکے پورے خاندان کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں،جے یو آئی کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نور عالم خان نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت کیساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات تھے ہمیشہ ملک کی بقا کی بات کی ہے، مولانافضل الرحمان جو کہتےہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے۔جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں،مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے۔مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکرجمعیت میں شامل ہوا،جے یو آئی نے سخت سے سخت حالات میں بھی کبھی کوئی گملا بھی نہیں توڑا۔
Load/Hide Comments












