پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا
الیکشن کمیشن نے کوہاٹ پی کے 91 کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جا سکے گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف 9 جنوری تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ،16جنوری تک ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ کرینگے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اخری تاریخ 18 جنوری ہو گی ، پی کے 91 کے امیدواروں کو انتخابی نشان 19 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پی کے 91 میں آر او معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments










