دانیال عزیز احسن اقبال پر لگائے الزامات پر قائم، نواز شریف وقت دیں ،
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دانیال عزیز کی ایک جانب سے اپنے بیان پر وضاحت دوسری جانب شوکاز نوٹس میں الزامات پر قائم ہیں، انہوں نے گزشتہ ہفتے پارٹی کے شو کاز کا جواب صدر مسلم لیگ ن پنجاب کو بھجوایا دیا ہے، دانیال عزیز نے تازہ بیان میں احسن اقبال کے خلاف بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے.شوکاز نوٹس کے جواب میں دانیال عزیز احسن اقبال پر اپنے الزامات پر قائم ہیں.دانیال عزیز نے احسن اقبال میں پیشہ ورانہ مہارت کی مکمل کمی اور معاشی علم نہ ہونے کا الزام لگایا ہے.پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجوہات بتاؤں گا، دانیال عزیز کا نوٹس پر جواب میں کہنا ہے کہ جو بات ثابت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ احسن اقبال ناکام رہے، احسن اقبال کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے مجھے پبلک میں لوٹے کے لئے ٹکٹ کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا، احسن اقبال میرے حلقہ میں اپنے بیٹے کے حق میں کئی ریلیاں نکال چکے ہیں، دانیال عزیز نے شو کاز کا 8 صفحات پر مشتمل جواب صوبائی صدر کو بھجوایا ہے.میں نے پارٹی کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ نقائص کی نشاندہی کی ہے، پارٹی قائد نواز شریف مجھے ذاتی وقت دیں تاکہ وضاحت دے سکوں،









