عامر خان کی بیٹی ارا کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر
راجھستان: بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 4 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کیے تھے جس کے بعد اب اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 8 سے 10 جنوری تک راجھستان کے شہر اودے پور میں منعقد کی جائیں گی۔عامر خان اپنے خاندان کے ہمراہ 5 جنوری کو ہی اودے پور پہنچ گئے تھے اور آج سے اُن کی بیٹی ارا خان کی شاہی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا، ایسے میں ارا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی شادی کا کارڈ شیئر کیا ہے۔دعوت نامے کے مطابق، آج 8 جنوری کو صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ارا خان اور نوپور شیکھرے کا مہندی برنچ ہوگا جبکہ رات 10 بجے، جوڑے نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے پاجامہ پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔9 جنوری کو ارا خان اور نوپور شیکھرے کی سنگیت کی رسم ہوگی جبکہ 10 جنوری کو شام 4 بجے اس جوڑے کی شادی ہوگی۔









