پاک ایران تعلقات شدید کشیدہ، جنگ چھڑنے کےامکانات بڑھ گئے

اسلام آباد(غلام مرتضی )ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی تبادلوں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام دورے ملتوی کردیئے ہیں ، پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جار ہا ہے۔ایران کے پاکستان کیلئےسفیر جو اس وقت ایران میں ہیں ان کو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے،پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی،،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کی حدود میں راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ںے کہا کہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور نتائج کی ذمہ داری ایران پر ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کےاحتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے، سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا عمل پاک ایران رابطے ہونے کے باوجود ہوا۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں