پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافے کا امکان

مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، آج رات قیمتیں 11 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جانے کی توقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں