ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا رات گئے تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا رات گئے تحصیل درابن کے تھانے پر حملہ جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 3 بجے پیش آیا جب دہشت گردوں نے تھانے میں گھس کردستی بموں سے حملہ کردیا۔ دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے 6 جبکہ ایلیٹ پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔ تھانے کی چھت پر تعینات اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد چیف سیکریٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا سمیت پولیس لائن سے بھاری نفری تھانہ درابن روانہ کردی گئی۔
پولیس کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments










