جیتنے والے آزاد امیدواران کے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطے، حکومت بنانے میں مدد کی پیشکش کردی
اسلام آباد(کرن خان)پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب بھر کے جیتنے والے آزاد امیدوارن سے روابط استوار کرلیے ہیں، زرائع کے مطابق زیادہ تر آزاد امیدواران جن کے جیتنے کے روشن امکانات ہیں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کروادی ہے کہ جیتنے کی صورت میں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ترجیح دینگے جس سے پاکستان پیپلزپارٹی کے حکومت بنانے کے روشن امکانات ہوگئے ہیں،سابق صدر اور بادشاہ گر کہلانے والے آصف علی زرداری نے خاموشی سے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کےلیے لابنگ شروع کی تھی جو حتمی مراحل کی طرف بڑھ رہی ہے، کنگ میکر نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی پیغامات دے دئیے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت ضرور بنائیگی، دوسری طرف کیونکہ آزاد امیدواروں کا تعلق بھی تحریک انصاف سے ہے اسی لئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان کو خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور انہوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے، بلاول بھٹو بھول چکے ہمارے امیدوار آزاد نہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز ہیں، حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی۔ انہوں نے بونیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے جلسوں سے بڑے ہمارے کنونشن ہوتے ہیں، بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے، بلاول بھٹو بھول چکے ہمارے امیدوار آزاد نہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز ہیں۔حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی، 8 فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے 9 فروری کو مریم نواز کے ابو بولیں گے مجھے کیوں نکالا، 8 فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے شکست دے گی۔








