9 مئی واقعات ، شیخ رشید کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز پیش ہوئے۔پی ٹی آئی میں ٹکٹ بیچے جانے کے بیان پر قائم ، جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، شیخ رشیدعدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں