عمر کے طعنے دینا بند کریں، جو میری مرضی ہوگی وہ کروں گی، عفت عمر
لاہور: سینئر اداکارہ عفت عمر نے خود پر عمر کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دے دیا۔اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر نے ایک شادی کی تقریب میں اپنی ڈانس کرتی ہوئی ویڈیو شئیر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر کے مطابق کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔عفت عمر نے تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ڈانس کی مزید ویڈیوز شئیرز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے عمر کے حوالے سے سبق پڑھانا بند کریں۔ مجھے جو اچھا لگے گا میں وہ کروں گی۔ میری عمر میری مرضی۔
Load/Hide Comments










