پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ آج، مریم اور مراد علی شاہ کی جیت یقینی
پنجاب اور سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہونے کے باعث مریم نواز کی جیت یقینی دکھائی دینے لگی۔دونوں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ووٹنگ کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز ہونگی جبکہ انکے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد ہونگے۔پنجاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہونے کے باعث نامزد امیدوار مریم نواز کی جیت یقینی ہے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کو 186 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی۔دوسری طرف سندھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ہیں جن کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی سے ہوگا۔پنجاب کی طرح سندھ اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے جس کے باعث قوی امکان ہے کہ مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوجائیں گے۔











