آئی ایم ایف وفد کا وزارت خزانہ میں تعارف کے بعد روانہ،وزیرخزانہ ٹیم سمیت ہوٹل جائینگے

اسلام آباد(نمائندہ )آئی ایم ایف وفد کا وزارت خزانہ میں تعارفی ملاقات کے بعد واپس ہوٹل روانہ ہوگیا،وزیرخزانہ کو ٹیم سمیت ہوٹل جائینگے،آئی ایم ایف کے وفد ساتھ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تعارفی ملاقات ہوگئی، پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کی جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی مشن چیف نیتھن پورٹر کر رہےتھے،آئی ایم ایف کی نمایندہ ایسٹر پریز بھی ملاقات میں موجود ہیں، پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد ٹوانہ بھی ملاقات میں موجود تھے،،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا افتتاحی سیشن ہو،آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت انداز کام کرنے کے عزم کا اظہار،ملاقات میں دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ کیا گیا،پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو تمام ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروادی،ایف بی آر محصولات میں اضافے کا پلان پیش کیا گیا، گردشی قرضوں میں کمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں