وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب فاروق رمدے کا خاندانی پس منظر

اسلام آباد(غلام مرتضٰی)نئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فاروق رمدے کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے.محمد اورنگزیب فاروق رمدے نے آج ایک ٹیکنوکریٹ کی حیثیت سے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا ان کا تعلق چک 705 گ ب ٹبی، کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ وہ اس وقت حبیب بینک لمیٹیڈ کے صدر تھے جب انہیں پاکستان بلایا گیا جبکہ اس سے پیشتر وہ اے بی این ایمرو بینک کے سابق کنٹری منیجر رہ چکے ہیں۔ وہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس چوہدری محمد صدیق رمدے مرحوم کے پوتے، سابق اٹارنی جنرل چوہدری فاروق رمدے مرحوم کے بیٹے اور سابق ایڈووکیٹ جنرل رضا فاروق رمدے مرحوم کے بڑے بھائی ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کے شوہر رضا فاروق رمدے کے بڑے بھائی ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل رمدے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمان رمدے کے بھتیجے اور جسٹس خلیل رمدے کے داماد ہیں.وہ سابق ایڈووکیٹ جنرل اور ایچیسن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے ممبرمصطفی رمدے کے کزن ہیں۔ان کے خاندان کی نامور شخصیات میں ان کے بزرگ حاجی عبدالواحد مرحوم سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی. سابق ایم این اے میاں اسد مسعود مرحوم. سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ حفیظ اللہ اسحاق .سابق چیئرمین ضلع کونسل میاں ساجد الرحمن مرحوم اور ڈنمارک میں پاکستان کے موجودہ سفیر میاں شعیب سرور شامل ہیں.یاد رہے کہ ان کے پاس ہالینڈ کی سٹیزن شپ ہے اور ان کے حلف کے بعد وفاقی کابینہ نے اپنے پہلے اجلاس میں ان کی پاکستان کی شہریت بحال کرنے کی سفارش منظور کی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں