وفاقی وزیراحسن اقبال نے وزیرخزانہ کی تبدیلی کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیر خزانہ کی تبدیلی کا عندیہ دیدیا ۔گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی ،یہ ریاست پاکستان سب کو سانجھی ہے ،پاکستان کے عوام انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو پیغام دیا کہ وفاقی حکومت تمام وفاقی اکائیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ،صحافی نے سوال پوچھا آپ کی حکومت نے غیر منتخب وزیر خزانہ کو قلم دان کیوں سونپ دیا جس پر احسن اقبال نے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں اگر اعتراض برقرار رہتا ہے تو بات کریں ،وزیرخزانہ کی تبدیلی کے سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جی بالکل تبدیلی آسکتی ہے۔
Load/Hide Comments












