وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(غلام مرتضیٰ )وفاقی کابینہ کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیاہے، کا بینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا ہے .وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے.وفاقی کابینہ کی میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،کابینہ کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اظہار












