ماسکو حملہ، ہلاک افراد کی تعداد 130 ہوگئی ، چار ملزمان گرفتار

ماسکو(ویب ڈیسک)22 مارچ کی رات روس کے دارلحکومت ماسکو میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 130سے تجاوزکرگئی جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ اضافے کا خدشہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ رات ماسکو میں دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، روسی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے۔روسی خبر رساں ادارے ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے میں ملوث 4 افراد سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ ماسکو حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔دوسری طرف قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بتایا ہے کہ انہوں نے حملہ میں شامل چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں