عدالت نے عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، 4 اپریل کو پیش کرنیکا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت سے پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی تھی۔دورانٍ سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کے روبرو پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوئے، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے حاضری نہ لگوائی جا سکی۔اڈیالہ جیل کے حکام نے توہینِ عدالت نوٹس پر تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ سرور ڈاؤن ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہیں ہو سکی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے۔بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔









