عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کاقوی امکان،

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں