محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کےچئیرمین منتخب

پشاور (عمیر یاسر )سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور اورکزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک کی پی ٹی آئی پی کی صدارت سے مستعفی ہونےکے بعد محمود خان کو پارٹی سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ محمودخان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی، سابق وزیر اعلی محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے۔واضح رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں