پاکستان ریلویز کا عید الفطرکے تین دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان ریلویز نے عید الفطرکے تین دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسزکے لیے ہے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ کرایوں میں رعایت کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔عید الفطرپر پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکانات، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا.واضح رہے کہ پاکستان میں آج منگل کو شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کے لیے پوری ہوگی جب کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں