بلوچستان میں بارشیں جاری، نشینی علاقے زیرآب

کوئٹہ (چاندنی کاکڑ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہوگیا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، 5 افراد جاں بحق اور کروڑوں کا نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں،کلدان کی سب تحصیل سنٹسر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث درجن سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ دالبندین میں رات گئے سے جاری بارش سے کھڑی فصلوں میں پانی جمع ہوگیا، اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی علاقے میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔بارشوں اور سیلاب سے ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ 5 روز سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔گوادر سٹی سمیت گردونواح میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا ہے جس کے باعث گوادر میں نجی اسکولوں نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں