سابق چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر ہونگے،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس میں بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دیگر کیسز بھی ختم ہوں گے اور وہ بہت جلد جیل سے باہرہونگے۔اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سیاسی کیسز بنائے گئے تھے ، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ملک میں انصاف بھی ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو سائفرکیس سے بری کردیا ہے ۔ سائفر کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزاؤں سے متعلق فیصلہ سنادیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی قریشی کی سائفرکیس میں اپیلیں منظورکرلی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،محفوظ فیصلہ اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے سنایا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرکے مطابق ہم نے 342 میں گناہ تسلیم کیا ہے۔ سیکریٹریٹ رولز کے مطابق اعظم خان جوابدہ ہیں ان سے پوچھا جانا چاہیے۔ سکریٹریٹ رولز کا ذکر حامد علی شاہ نے یہاں نہیں کیا۔وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کی مختلف عدالتی نظریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعظم خان نے سائفر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دیا، اس سے متعلق کوئی دستاویز موجود نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں