وزیراعظم کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
Load/Hide Comments











