ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئین شپ،پاکستان ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، پاکستانی ٹیم قومی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچنے سے قبل ہی تمام ہوگیا۔ہانگ کانگ میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز ناک آوٹ راونڈ میں بہتر پرفارم نہ کرسکے اور پری کوارٹر فائنل میں جرمنی سے 1ـ2کی شکست نے چیمپئین شپ ٹائٹل سے پاکستان کو آوٹ کردیا۔ پری کوارٹر فائنلز میں پاکستان عاصم خان کو جرمنی کے رافیل کندرا کیخلاف پہلے میچ میں11ـ9، 9ـ11، 9ـ11، 11ـ4، 11ـ9 سے شکست ہوئی۔ دوسرے میچ میں پاکستانی پلیئر ناصر اقبال نے شاندار باونس بیک کرتے ہے جرمنی کے یانک اوملور کو 11ـ8، 11ـ2، 11ـ6 کے اسکور سے ہرایا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نور زمان کو سائمن روسنر سے 8ـ11، 11ـ7، 11ـ5، 11ـ4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں