ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، خیبر پختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد(غلام مرتضی) او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں