شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل پڑیں، سردی میں اضافہ

کراچی(مزمل حسین)شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز سرد ہواؤں کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرسکتا ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب شروع ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 33 کلومیٹر تک بڑھ رہی ہے، آج صبح کم سے کم پارہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں