امریکی تاریخ کی ممکنہ بڑی ملک بدری،فہرست تیار

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔خاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔آئی سی ای کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی ایجنڈا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں