فیفا نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی

لاہور(سید جاوید حسن شاہ)فٹبال کی عالمی تنظیم( فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔ فیفا کی جانب سے نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کو لکھے گئے خط میں15فروری تک الیکشن عمل مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی مدت 15 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جس سے کمیٹی کی مدت 15 فروری تک ہوگئی ہے۔فیفا کے خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پی ایف ایف آئین میں جزوی تبدیلی اورالیکشن عمل مکمل کرائے، جنوری میں پی ایف ایف کانگریس بلاکر آئین میں ضروری ترامیم مکمل کی جائیں اور کانگریس اجلاس سے قبل نااہل قرار دیے گئے ڈپارٹمنٹس کی اپیلوں پرکارروائی مکمل کی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ 19 نومبرکا اجلاس ختم کرتے وقت 15 دسمبر سے قبل دوبارہ کانگریس بلانے پر اتفاق کیاگیاتھا لیکن ملکی صورتحال کی وجہ سے این سی ڈپارٹمنٹس کی اپیل نہ سن سکی اس لیے کانگریس اجلاس نہ بلایا جاسکا تاہم این سی کی فراہم کردہ ٹائم لائن کے بعد توقع ہے کہ جنوری تک آئینی کام مکمل ہوجائیگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں