عورت کارڈ چل گیا، آئی فون اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور ،

اسلام آباد(غلام مرتضٰی)سپریم کورٹ نے آئی فون اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کر لی،آئی فونز اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی،صرف قانون کا حوالہ دیکر سزا سنانا غیر مناسب ہے،ملزمہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں نہ ہی اشتہاری ہونے کا کوئی ریکارڈ ہے،لاہور ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ ملزمہ سے 26 آئی فون برآمد ہوئے،.26 آئی فونز کی مالیت 78 لاکھ 46 ہزار 798 روپے بنتی ہے،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا .ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی نے تحریر کیا.فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ضمانت منسوخی کے وقت عدالت کو ملزمہ کا خاتون ہونا مدنظر رکھنا چاہیے تھا،ملزمہ کا مجرمانہ ریکارڈ،جرم کی نوعیت اور فرار نہ ہونے کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے تھا،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں