مسٹر اینڈ مسز رابینگ کو صحت مند بچے کی پیدائش پر مبارک ہو

جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین تیسرا ون ڈے 2 منفرد واقعات کی وجہ سے یادگار بن گیا، جہاں تیسرے ون ڈے کے دوران اسٹیڈیم میں موجود خاتون نے بچے کو جنم دیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا گیا جہاں اسٹیڈیم میں 2 غیر معمولی واقعات نے مداحوں کا دل موہ لیا۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دی۔
یہ میچ جنوبی افریقا کا سالانہ پنک ڈے میچ تھا، اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔وینڈیررز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ صرف میچ نہیں بلکہ زندگی، محبت اور کرکٹ کا جشن بن گیا کیونکہ دنیا بھر کے لوگوں نے اس اسٹیڈیم میں 2 غیر معمولی واقعات دیکھے۔اسٹیڈیم میں ایک تماشائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، میچ دیکھنے والے جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان اسکور بورڈ پر کیا گیا۔اسکور بورڈ پر لکھا تھا ‘مسٹر اینڈ مسز رابینگ کو صحت مند بچے کی پیدائش پر مبارک ہو’۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں