حج پروازوں سےمتعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ)حج پروازوں سےمتعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا.سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی.معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے.سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے.سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر کا پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ .اس مو قعہ پر ڈاکٹر عطاء الرحمن نےکہ وزارت مذہبی امور پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں.انھوں نے مرید کہ کہ اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی ائی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں