وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ)لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے کی مزید پیشرفت .ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 144 ہو گئی، مزید کریک ڈاون جاری.گرفتار ملزمان میں 16 اشتہاری اور ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل.لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 197 مقدمات درج کئے.کشتی حادثے میں ملوث 55 ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کئے گئے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگااور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مقیم انسانی سمگلروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے مطابق بیرون ملک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے.کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائےگا۔ ڈی جی ایف آئی اےنے مزیدکہاکہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بنک اکاونٹس فوری بلاک کئے جائیںگے.کشتی حادثات میں ملوث سہولتکاروں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔ ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کریں۔ائرپورٹ انچارجز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرار نہ ہو پائے۔












